بھوپال ۲۸ نومبر (ایس او نیوز) مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سمیت کئی مقامات پر ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے پولنگ دیر سے شروع ہونے کی اطلاعات ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق جملہ 745 مشینوں میں خرابی ہونے کی وجہ سے انہیں بدلنے کی ضرورت پڑی ۔ریاست کے ضلع ستنا سے اب تک ای وی ایم مشینوں کے خراب ہونے کی سب سے زیادہ اطلاعات موصول ہوئی۔ وہیں ضلع بھنڈ میں ایک پولنگ مرکز کی ای وی ایم مشین خراب ہونے سے ممبر اسمبلی نریندر سنگھ کشواہا کو بغیر ووٹنگ کے لوٹنا پڑا۔
دارالحکومت بھوپال کے ساکیت نگر میں واقع ساگر پبلک اسکول میں بنائے گئے پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ تقریباً 22 منٹ دیر سے شروع ہوئی۔ یہاں صبح سے ہی لوگوں کی قطاریں لگی ہوئی تھیں۔ ایسے میں بہت سے بزرگ اور خواتین کو پریشانیوں سے دوچار ہونا پڑا۔ دارالحکومت کے ہی لال گھاٹي واقع بھوپال گرلز اسکول میں بنائے گئے پولنگ اسٹیشن میں بھی ای وی ایم میں خرابی کی وجہ سے پولنگ تقریبا ایک گھنٹے بعد بھی شروع نہیں ہو سكی۔ ضلع شيوپور کے سو ئیں گکلا گاؤں میں بھی بنے پولنگ مرکز میں ای وی ایم مشین خراب ہونے کی خبرملی۔
بیتول ضلع کے بھینسدهي اسمبلی علاقے کے راتاماٹي پولنگ اسٹیشن نمبر 118 پر ووٹنگ مشین خراب ہونے کی اطلاع ملی۔ بتایا گیا ہے کہ وی وی پیٹ پرچی پر امیدوار کا نشان نظر نہیں آرہا تھا۔ پولنگ مرکز میں اندھیرا ہونے سے بھی مسئلہ کا سامنا کرنا پڑ۔ یہاں کی پولنگ ٹیم نے مشین خراب ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ضلع ستنا کے ناگود نگر کے گورنمنٹ پرائمری گرلز اسکول میں ووٹنگ نمبر 104 کی ای وی ایم مشین کئی ووٹ ڈالے جانے کے بعد خراب ہو گئی۔ یہاں بھی لمبی قطار کے سبب ووٹر پریشان نظر آئے۔ ضلع کے ہی میهر کے دوبهي گاؤں میں ای وی ایم خراب ہونے سے تقریبا ایک گھنٹے بعد تک پولنگ شروع نہیں ہو سکی۔ وہیں رام نگر کے پنک بوتھ نمبر 193 کی ای وی ایم مشین بھی خراب هونے کی اطلاعات ہیں۔
ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع کیندریہ ودیالیہ نمبر دو میں بنے پولنگ مرکز میں بھی مشین خراب ہو گئی۔ یہاں بڑی بھیڑ کے سبب ووٹروں کے ہنگامہ شروع کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔ آئی ٹی آئی کے ایک پولنگ بوتھ کی ای وی ایم مشین کےبھی خراب ہونے کی اطلاعات مل رہی ہیں۔ نظیرآباد کے بھی ایک پولنگ مرکز میں ای وی ایم مشین میں شکایت ہونے سے ووٹروں كوپریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔